آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی ہڑتال مسلسل دسویں روز بھی جاری ہے، اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

فیصل آباد کے الائیڈ اور سول سمیت ٹیچنگ اسپتالوں کے آؤٹ ڈور وارڈز میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف کی ہڑتال 10 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔

ڈاکٹرز نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ایکٹ کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ’ایم ٹی آئی‘ ایکٹ واپس نہ لیا گیا تواگلے مرحلے میں اِن ڈور اور پھر ایمرجنسی میں بھی ہڑتال کردی جائے گی۔

ادھر پنجاب میں ملتان، سرگودھا، گجرات سمیت مختلف شہروں میں بھی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کے خلا ف ینگ ڈاکٹرز ایسویشن ایشن کی ہڑتال جاری ہے۔

ہڑتال کے باعث علاج سے محروم مریض اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

صحت سے مزید