• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے فیس بک کے چیف مارک زکربرگ سے ملاقات کی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو روکنے کےلئے فیس بک کے ایسے اکاونٹ جو دہشت گردی انتہا پسندی کو فروغ دیتے ہیں ان کو فوری بند کیا جائے بلکہ ایسے عناصر کی فہرستیں متعلقہ اداروں کو فراہم کی جائیں۔

ایمانویل میکرون نے ایوان صدر میں فیس بک کے چیف سے ون ٹو ون ملاقات میں زور دیا کہ فرانس میں مقیم دیگر ممالک کے افراد کی فیس بک پروفائل کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں فرانس بھر میں پیلی جیکٹ والوں کی مہم کے دوران پرتشدد واقعات شیئر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا کہا گیا تھا۔

تازہ ترین