آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 13؍رمضان المبارک 1440ھ19؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کے امیرترین شخص بھارتی شہری مکیش امبانی نے کھلونوں کی معروف برطانوی کمپنی ’ہیملیز‘خرید لی ہے۔

مکیش امبانی نے برطانوی کھلونوں کا اسٹور چینی مالک سے خرید لیا ہے، بارہ ارب پاکستانی روپے سے زائد مالیت کی ڈیل عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اٹھاسی ملین ڈالر یعنی بارہ ارب پاکستانی روپے سے زائد مالیت کی اس ڈیل کودنیا بھر کے کاروباری حلقوں میں بہت اہمیت دی جارہی ہے۔

امبانی ریلائنس برانڈز کی جانب سےکیے گئے اعلان کےمطابق ڈھائی سوسال قدیم کھلونے کے کاروبار کو کمپنی نے خریدلیا ہے۔

یاد رہے کہ ہیملیز دنیا میں کھلونوں کی سب سے پرانی اور بڑی دکان ہے ، ہیملیز کا قیام 1760 میں ہوا تھا اور اب دنیا کے 18 ممالک میں ان کے 167 سٹورز ہیں۔

مکیش امبانی کی ریلائینس کمپنی انڈیا کے 29 شہروں میں ہیملیز کے 88 سٹورز چلاتی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں