• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ:تیز رفتار بس کی خاتون راہگیر کو زوردار ٹکر


برطانیہ میں ایک تیز رفتار بس نے خاتون راہگیر کو زوردار ٹکر ماردی۔

یہ حادثہ برطانیہ کے ٹاؤن Burnleyمیں دیکھا گیا جب ایک بس ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ فٹپاتھ کے قریب کھڑی خاتون کو ٹکر ماردی جس کے باعث خاتون ہوا میں اچھلتی دور جا گری۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں خوش قسمت خاتون معمولی زخمی ہوئی ۔

انتظامیہ کی جانب سے بس ڈرائیور کو معطل کردیا گیا اور واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین