• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنگ راستوں پر چلنے والا جدید ترین روبوٹ متعارف


یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کوٹائٹ روپ واک یعنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہوگالیکن اب روبوٹس بھی ٹائٹ روپ واک کرتے دکھائی دیں گے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی انسٹیٹیوٹ آف ہیومن اینڈ مشین کاگنیشن کے ماہرین کا تیار کردہ ایٹلاس نامی انسان دوست روبوٹ ایڈونچر کے شوقین کھلاڑیوں کی طرح رسی پرانتہائی تنگ راستوں پر با آسانی چل سکتا ہے۔

حال ہی میں کئے گئے ایک تجربے میں ’ایٹلاس‘ نامی روبوٹ کو ترتیب سے رکھے چھوٹے ڈبوں پر مہارت سے چلتے دکھایا گیا ہے جبکہ اپنا ٹاسک کامیابی سے مکمل کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

واضح رہےکہ ’ایٹلاس‘ نامی اس روبوٹ کومستقبل میں ریسکیو آپریشن اور بم اسکواڈ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تازہ ترین