• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکانے پہلا اپاچی ہیلی کاپٹربھار ت کو فراہم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں ہیلی کاپٹر حوالگی کی تقریب ہوئی، تقریب میں بھارتی فضائیہ کی نمائندگی ائیرمارشل اے ایس بوٹولا نےکی۔

اپاچی ہیلی کاپٹرز کا پہلادستہ بھارت جولائی میں بھیجا جانا متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ میں 2020ء تک امریکا سے 13 ہزار 952 کروڑ روپے کی ڈیل کے بدلے 22 اپاچی ہیلی کاپٹرز شامل کئے جائیں گے۔

اپاچی ہیلی کاپٹرز کے لیے بھارت نے امریکا کے ساتھ ڈیل ستمبر 2015ء میں کی تھی۔

تازہ ترین