• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل، بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ کو فائنل میں شکست


برازیل میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستان کے انعام بٹ کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ سلور میڈل کے حقدار بنے۔

ریو ڈی جنیرو میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں انعام بٹ کا مقابلہ جارجیا کے داتو مارسا گشولی سے تھا، جارجین اولمپک میڈلسٹ پہلوان کو پاکستانی کے اسٹار ریسلر کے خلاف دو، صفر سے فاتح قرار دیا گیا۔

اس سے قبل انعام بٹ نے سیمی فائنل میں یونان جبکہ کوارٹر فائنل میں برازیل کے ریسلر کو چت کیا تھا، انعام بٹ نے ایونٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا اور ورلڈ بیچ گیمز کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

فائٹ کے بعد انعام بٹ نے کہا کہ ریفری نے میرے کے خلاف ایک غلط فیصلہ دیا، جس تیکنیک کی ایک روز قبل اجازت دی گئی تھی، فائٹ میں اس پر عمل کرنے پر حریف کو پوائنٹ دے دیا گیا۔

انعام بٹ نے کہا کہ ریفری کے فیصلے کی شکایت یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ سے بھی کردی ہے۔

تازہ ترین