• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: سفارتخانہ کے عملے اور پاکستانیوں کیلئےافطار کا اہتمام


فرانس میں سفارت خانہ کے عملے اور پاکستانی کیمونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

فرانس میں بھی اہل ثروت لوگوں کی طرف سے ماہ صیام کی برکتیں سمیٹنے کےلیے افطاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی طر ف سے پاکستانی کیمونٹی اور سفارت خانہ کے عملہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

افطار ڈنر میں پاکستانی کیمونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے راہنما راجہ علی اصغر، جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم، شمیر الہی گھمن اور راؤ طاہری نے کہا کہ روزہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے جبکہ اجتماعی افطاری اُخوت اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعے ہوتی ہے اور روزہ کا اجر بھی اللہ تعالی کی ذات نے خود روزہ دار کو دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزہ کے ساتھ  ساتھ ہمیں نماز کی بھی پابندی کرنی چاہیے۔ اللہ تعالی نے مسلمانوں پر نماز، روزہ، حج، کو فرض کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت یورپ بھر میں روزہ افطاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ تمام مسلمانوں کی کوشش ہو تی ہے کہ ماہ رمضان میں اپنے اللہ کو راضی کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیں اور عبادات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔

تازہ ترین