• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھرمیں ’ماؤں کا عالمی دن‘ منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج 12مئی کو ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عالمی دن آج 12 مئی کو منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

عورت کو قدرت نے کبھی بیٹی، کبھی بہو اور کبھی بہن کا روپ عطا کیا لیکن ماں کے درجے پر فائز ہوتے ہی ہر عورت اپنی ذات کو بھلاتے ہوئے اپنی تمام تر زندگی صرف ماں کے ہی روپ میں دکھائی دیتی ہے۔

دنیا کا ہر رشتہ اپنی محبت کے عوض کچھ نہ کچھ ضرور طلب کرتا ہے لیکن ماں ایک ایسے شجر کا نام ہے جواپنی اولاد کو پھل بھی دیتی ہے اور چھاؤں بھی فراہم کرتی ہے لیکن کبھی بدلے میں کچھ طلب نہیں کرتی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ سال کاصرف ایک دن اس عظیم و پر شفقت ہستی کے لیے مخصوص نہ کیا جائے بلکہ ہر روز ماں کے انمول رشتے کوخراج عقیدت پیش کر کے اور اس کی خدمت کے ذریعے رب کائنات کو بھی راضی کیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین