• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے بڑے صاحبزاے حسین نواز شریف کے بیٹے زید حسین نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور ماں باپ کی دعاوں سے میں نے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا ہے۔


انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے یہ توفیق دی۔

اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں زید حسین نواز نے کہا کہ میری دادی جان (مرحومہ بیگم کلثوم نواز شریف)، جنہوں نے میرے لئے بہت دعائیں کیں، انکی دعاوں سے میں آج اپنی منزل پر پہنچا ہوں۔

میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میری دادی جان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے (آمین)۔

تازہ ترین