• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ کے قریب تخریبی کارروائی میں چار جہازوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اماراتی وزارت خارجہ نے تخریبی کارروائی کی نوعیت یا ذمے داروں کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی، واقعہ آبنائے ہرمز کے نزدیک پیش آیا، جو تیل و گیس کی ترسیل کرنے والے جہازوں کا اہم ترین راستہ ہے ۔

اس سے پہلے لبنانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فجیرہ کے نزدیک دھماکے ہوئے ہیں جس سے کئی آئل ٹینکروں میں آگ بھڑک اُٹھی، تاہم اماراتی حکام نے اس دعوے کی تردید کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو بندرگاہ پر معمول کے مطابق کام جاری رہا۔

تازہ ترین