• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئر دیر میں زہریلے پودے پارتھینیم سے نقصان کا خدشہ

خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈیویژن کے ضلع لوئر دیر میں زہریلے پودے پارتھینیم سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے آگاہی کے لیے حکومتی سطح پر کاشتکاروں کے لیے ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

خیبرپختون خوا کی وزارت زراعت نے کاشتکاروں کو زہریلے پودے پارتھینیم سے بچاؤ کے لیے لوئر دیرمیں ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیاتھا، جس میں پارتھینیم سے پھیلنے والےنقصانات سے آگاہی دی گئی۔

زرعی ماہرین کے مطابق اس پودے کی جڑ سےمضر صحت کیمیکلز خارج ہوتے ہیں جن سے ایک طرف فصل کی پیداوار کو نقصان پہنچتا ہے تو دوسری جانب کاشتکار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے، جس میں اسکن انفیکشن اور الرجی سمیت سانس کے مختلف امراض کا خطرہ شامل ہے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہےکہ اس زہریلے پودے کو اگر مویشی کھالیں تو اُن کے گوشت اور دودھ پر بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

لوئر دیرمیں پارتھینیم کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت نے آگاہی مہم شروع کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا عزم کیا ہے ۔

تازہ ترین