• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر حملے کے شہید سیکیورٹی گارڈز سپردِ خاک

گوادر کے ہوٹل پر حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز بلاول اور ظہور کی میتیوں کو ان کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہداء کی نماز جنازہ میں پولیس افسران اور علاقے کی سماجی و عوامی شخصیات نے شرکت کی۔

پولیس کے مطابق گوادر ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں بدین کے علاقے تلہار سے تعلق رکھنے والے دونوں گارڈز ظہور اور بلاول کی میتوں کو پہلے گوادر سے جہاز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے ایمبولینس کے ذریعے بدین لے جایا گیا۔

شہید گارڈز کی نماز جنازہ میں پولیس افسران اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہداء کی میتوں کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا،گاؤں حاجی خان لاشاری میں دونوں شہداء کی تدفین کردی گئی۔

شہدا ءکے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹوں کی شہادت پر فخر ہے۔

تازہ ترین