• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فرانس کی جانب سے افطار ڈینرکا اہتمام


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے راہنما یاسراقبال خان نے فرانس میں ماہ صیام کی برکتیں سمیٹنے کےلئے پر تکلف افطار ڈینر کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر یاسراقبال خان نے فرانس میں تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماوں کو ایک چھت تلے جمع کیا اس سلسلہ میں عابد ملک ،مشتاق جدون ، یاسر قدیر اور خصوصی طور عظیم ڈار سمیت پارٹی راہنماوں نے اہم کردار سرانجام دیا۔

اس موقع پر علامہ حافظ اقبال اعظم نے سانحہ داتا دربار کے شہداد سمیت مرحومین کی مغفرت کےلئےخصوصی دعا حکومتی جماعت کے راہنما یاسراقبال خان کے افطار ڈنر میں پاکستان مسلم لیگ (ق) ،پاکستان پیپلزپارٹی ،ن لیگی مذہبی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کےخصوصی دعا کرائی جیو سے گفتگو کرتے ہوئے میزبان یاسر اقبال خان ، رانا طاہر قادری ، عابد ملک ، حافظ اقبال اعظم، پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر عبدالرزاق ڈھل بنگش، راجہ مظہر حسین ،معروف کشمیری راہنما زاہد ہاشمی، پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر افضال ڈھل، ن لیگ کے راہنما رانا محمود، اور چوہدری آصف نے افطاریوں پر تبصرہ اور لوگوں پر اخوت بھائی چارے پر زور دیا۔

تازہ ترین