آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ملک میں کہیں بھی سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے، ہماری حکومت نے شفاف نظام بناتے ہوئے بجلی کی چوری کے خلاف مہم چلائی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ گزشتہ حکومت سے پوچھنا ہے کہ ان کے دور میں رمضان المبارک میں کیوں لوڈشیڈنگ ہوتی تھی؟

انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف 30ہزار مقدمات درج کرائے گئے، 4ہزار بجلی چوروں کو جیل بھیجا، اپنے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کرکے انہیں برطرف کیا گیا۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے مکینوں کو بجلی اورگیس کے نئے کنکشنز کے لیے اوجی ڈی سی ایل نے پہلے 3لاکھ کا کوٹہ رکھا تھا، دوبارہ اپیل ہوئی ہے اور یہ کوٹہ6 لاکھ کرنےکی سفارش کی گئی ہے، وزارت توانائی چاہتی ہے کہ نئے کنکشنز دیے جائیں۔

اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ وزیرتوانائی عمرایوب کا اس معاملے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اسلام آباد کے عوام کو بھی بجلی، گیس اور پانی ملنا چاہیے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں