• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارتی جہاز بادلوں میں چھپے تو بھی مار گرائیں گے‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جہاز بادلوں میں چھپ کر بھی آئیں گے تو ہم مار گرائیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو اور قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان اور سی پیک پر بات کی۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کلائوڈ سائنس پر کہا کہ اگر بھارتی جہاز بادلوں کی اوٹ لے کر بھی آئیں گے تو بھی پاکستانی ائر فورس کے شاہین انہیں جانے نہیں دیں اور مار گرائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک کی افادیت اور اہمیت سے انکار نہیں، اس اہم منصوبے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اس کے باوجود کچھ قوتوں کو یہ منصوبہ کھٹکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کےمفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل پر پہنچائیں گے۔

تازہ ترین