• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار اور گورداس پور سے بی جے پی کے انتخابی امیدوار سنی دیول امرتسر گورداسپور ہائی وے پر گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں بال بال بچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول انتخابی مہم کے سلسلے میں فتح گڑھ جارہے تھے کہ اُن کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل کم از کم چار گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں تاہم سنی دیول سمیت قافلے کے تمام افراد حادثے میں محفوظ رہے۔

سنی دیول گورداسپور سے لوک سبھا کی نشست پر کانگریس کے سنیل جاکھر کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ہیں۔

تازہ ترین