آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کردیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نااہلی اور نالائقی نے صرف 6 ارب ڈالر میں ملک کو آئی آیم ایف کے حوالے کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کامیاب ہوگیا اور عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا گیا۔

ن لیگ ترجمان نے کہا کہ نواز شریف ملک میں 60 ارب کے ترقیاتی منصوبے لے کر آئے اور ملک کی معیشت کو مستحکم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی مستحکم کردہ معیشت والے ملک کو عمران خان نے صرف 6 ارب ڈالرز میں آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ غریبوں کے لیے تمام ریلیف ختم کر دیا گیا ہے اور گیس، بجلی اور کھانے کی اشیا مزید مہنگی کر دی گئی ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے تحت ملک میں مہنگائی اور غربت میں اضافہ اور بے روزگاری کا خوفناک طوفان اٹھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں گے اور روپے کی قدر اور کم ہو گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں