• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جھوٹ کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں دشنام طرازی اور جھوٹ کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔ محکمہ صحت پوری جانفشانی سے لاڑکانہ ڈویژن میں کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ائی وی کے معاملے پر حلیم عادل شیخ اپنی سیاست چمکانے سے باز رہیں، سندھ سے کون مخلص ہے ؟ حلیم عادل شیخ ہمیں نہ بتائیں، محکمہ صحت جعلی بلڈ بینک کے خلاف کریک ڈاؤن کررہا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کو پیپلز پارٹی نے وفاداری دی ہے، سندھ کے غدار نہیں ہیں، کرپشن کی داستانیں سنا کر تحریک انصاف اپنی ناکامی چھپا رہی ہے۔ پولیس ایکٹ سمجھانے کیلئے ہم تحریک انصاف والوں کو مفت ٹیوشن دینے کے لیے تیار ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ صرف سیلفیاں بنانے سے بیماروں کا علاج نہیں ہوتا، مریضوں کے علاج کے لیے اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ سوشل میڈیا پر اپنی نمائش کرارہے ہیں فوٹو سیشن اور عملی کاموں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

تازہ ترین