• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے میسر علاج معالجے کی بھترین سہولتیں نہ صرف سندھ کے عوام بلکہ ملک بھر سے آنے والے مریض بھی اس مستفیض ہورہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ وبائی و دیگر پھیلنے والے امراض کی روک تھام کے لیئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار  حکومت سندھ کی جانب سے صحت سے منسلک معاملات پر بلاول ہاوَس میں منعقدہ بریفنگ کے دوران کیا۔

جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور مرتضیٰ وہاب کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ این آئی سی وی ڈی ہسپتال کا نیٹ ورک سندھ کے بالائی، زیریں اور وسطی علاقوں میں عوام کو عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں چوبیس گھنٹے فراہم کر رہاہے۔

جبکہ ملک کے چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے آنے والے مریض بھی ان سہولتوں  سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو فنڈز کی کم فراہمی کے باوجود عوام کو صحت کی بھتر سہولتیں ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ عوام کو علاج معالجے کی بھتر سہولتیں پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

تازہ ترین