• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان میں بحری جہازوں پر تخریبی حملوں پرایران کا اظہارتشویش

ایران نے بحیرہ عمان میں بحری جہازوں پر تخریبی حملوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک بیان میں کہا ہے بحری جہازوں پر تخریبی حملے قابل تشویش اور افسوسناک ہے، جس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔

عباس موسوی نے خبردار کیا کہ اس معاملے پر الزام تراشی سے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز تیل اور گیس کی ترسیل کی اہم ترین بحری گزرگاہ ہے۔

عباس موسوی نے علاقائی ممالک کو مشورہ دیا کہ بیرونی عوامل کی سازشوں سے ہوشیاری سے کام لیں۔

تازہ ترین