• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے پہلےدن مندی رہی، ہنڈریڈانڈیکس میں816 پوائنٹس کی کمی رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان رہا، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 8 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔

ہنڈریڈ انڈیکس پیر کے روز 33ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 816 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 900 پر بند ہوا۔

تازہ ترین