• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا 4 اہلکار شہید


کوئٹہ میں پولیس موبائل کےقریب دھماکے سے4 اہلکار شہید پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا سیٹلائٹ ٹاون کی مِنی مارکیٹ میں ایک جامع مسجد کے قریب ہوا ہے۔

ریسیکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں پولیس اہلکار سمیت 11افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نمازیوں کی سیکیورٹی کے لیے ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

تازہ ترین