• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے بعض علاقوں میں مسلم کش فسادات کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے بعض اضلاع میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے، جس کے دوران مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کیا گیا اور مساجد کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فسادات کے دوران مسلمان شہریوں نے پولیس اسٹیشنز میں پناہ لے لی۔

سری لنکن حکام نے فسادات پر قابو پالینے کے لیے متاثرہ اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا جبکہ سوشل میڈیا پر پابندی لگادی گئی ہے۔

پولیس نے فسادات میں ملوث درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم زیر حراست افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین