• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے گوادر کے ہوٹل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملےکےبعد پاکستانی فورسزکی فوری کارروائی قابل تعریف ہے،گوادر کے علاقے اورچینی لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے پر پاکستان کےشکرگزارہیں۔

چین دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا، پاک فوج ملکی سلامتی واستحکام کی حفاظت کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےبھی دہشت گرد منصوبےکامیاب نہ ہونے دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، چین ہمیشہ پاکستان کی ترقی کا خواہاں رہا ہے،پاکستان کی معاشی،سماجی ترقی کےلیےحمایت جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین