• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ آج ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے گی، اجلاس میں مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی جائے گی، اور کابینہ ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اشیائے خور و نوش کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کو ملکی موجودہ نظام تعلیم سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا، بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ قومی ایئر لائن کے چارٹر اور ائریل ورک لائسنس کی تجدید پر بھی غور کرے گی، کابینہ کراچی، کوئٹہ کی خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

کابینہ چین کی جانب سے انسداد منشیات کے لیے عطیہ کیے گئے سامان پر ڈیوٹی کی چھوٹ کا معاملہ بھی دیکھے گی۔

تازہ ترین