• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب میں ایچ آئی وی ایڈز کا کیس سامنے آگیا

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایچ آئی وی ایڈز کا کیس سامنے آگیا، ڈاکٹرز نے 30سالہ عبدالواحد میں ایچ آئی وی کے وائرس پازٹیو ہونے کی تصدیق کردی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حب کے رہائشی عبدالواحد کو جسمانی تکلیف کی شکایت پر جام غلام قادرگورنمنٹ اسپتال حب چیک اپ کے لیے لایا گیا تو ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد عبدالواحد میں ایچ آئی وی کے وائرس کے پازٹیو ہونے کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹرز کے مطابق عبدالواحد میں ایچ آئی وی ایڈز کے وائرس کی نشاندہی ہوگئی ہے جس کا علاج کافی حد تک ناممکن لگ رہا ہے جس پر خاندان کی جانب سے مایوس ہوکر گھر لے جایا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 30سالہ عبدالواحد منشیات کا عادی بھی ہے۔

تازہ ترین