• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست میری لینڈ میں 37سالہ خاتون کو شاپنگ کے دوران لاپرواہی برتنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑگئی۔بچے نے ماں کی شکایت لگا کر پولیس سے گرفتارکرا دیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس کو فون کال موصول ہوئی جس میں بچے نے بتایا کہ اس کی والد ہ اس سمیت 7 بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کرشاپنگ کرنے چلی گئی ہے۔

4سالہ بچہ پولیس کو اپنی صحیح جگہ نہیں بتاسکا تاہم پولیس نے کال ٹریس کرکے گاڑی کاپتا لگایا، جہاں سخت گرمی میں پولیس اہلکاروں نے 7بچوں کو گاڑی میں بند پایا۔

حکام کے مطابق گاڑی میں موجود بچوں کی عمریں 2سے4سال کے درمیان تھیں جو کہ 20 منٹ سے گاڑی کے اندر بند تھے۔

گاڑی کی مالکن اور2بچوں کی ماں پولیس کے پہنچنے کے10 منٹ بعد پہنچی جس پر اسے گرفتار کرلیاگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق گاڑی میں 8سال سے کم عمر بچوں کو اکیلاچھوڑنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین