• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشن ورلڈ کپ کےلئےانگلینڈ میں موجود قومی ٹیم آج تیسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم کے خلاف ایک بار پھر قسمت آزمائےگی ۔ برسٹل میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

تیسرے ون ڈے میں شعیب ملک اورفاسٹ بولرجنید خان کی شمولیت کا امکان ہے۔

دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو واحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست ہوئی تھی ،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 12رنزسے شکست ہوئی تھی۔

ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کےدرمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ 17 اور 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین