• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس رمضان: بلڈ کینسر میں مبتلا بچے کا والد کیساتھ عمرہ کا انتظام

”جیو ٹی وی“ کی براہ راست خصوصی نشریات ”احساس رمضان“ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اِس نشریات کا حصہ بن رہی ہیں۔ تاریخی نشریات کے 7 ویں روز بھی حمد ، نعت سے فضائیں گونجتی رہیں۔ معروف عالم دین علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اور عمران کلیانوی نے عشرہ¿ رحمت پر درس دیا ، عوام کو بابرکت مہینے میں ہر قدم پر ثواب حاصل کرنے کی تلقین کی اور ملاوٹ کرنے والوں کو خبردار کیا ۔ اس کے علاوہ گناہوں سے بچنے کیلئے نصیحتیں بھی کیں۔ بلڈ کینسر میں مبتلا بچے عذیر کی ”ننھی سی خواہش“ کو بھی پورا کیا گیا۔ ٹرانسمیشن کی میزبان رابعہ انعم سے گفتگو کرتے ہوئے موذی مرض میں مبتلا عذیر نے بتایا کہ میں اپنے والد کی طرح بزنس مین بننا چاہتا ہوں۔ عذیر نے ”خانہ کعبہ“ دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ نشریات کے دوران غنی بلڈرز نے عذیر کے ساتھ اُس کے والد کو اِسی ماہ عمرے پر بھیجنے کا انتظام کردیا جس کے بعد یہ خاندان خوشی سے نہال ہوگیا۔ اداکار سید جبران نے ”احساس رمضان“ میں مہمان بن کر رونق بڑھائی۔ رابعہ انعم کے مختلف سوالوں کے جواب میں سید جبران نے کہا کہ میں نے ایم بی بی ایس کیا ہے لیکن علاج اداکاری سے کرتا ہوں، زندگی میں ہر خواہش پوری نہیں ہوتی، حالات بنتے گئے اور میں اداکاری کے شعبے میں آگیا۔ ہر اتوار گھر میں کھانا خود بناتا ہوں۔ خود کو فٹ رکھنے کیلئے خوراک کا متوازن استعمال اور ورزش ضروری ہے۔ بچوں کو آیت الکرسی ، سورة الفاتحہ اور مختلف دُعائیں سکھائی ہیں۔ سینے کے کینسر میں مبتلا رحمتیہ کالونی میں رہائش پذیر اقبال بی بی ”جذبہ خدمت“ میں شریک ہوئیں۔ اقبال بی بی کو شوہر نے گھر سے نکال دیا اور دوسری شادی کرلی۔ اقبال بی بی مزدوری کے قابل نہیں، کوئی مدد کردے تو دو وقت کی روٹی کھالیتی ہیں۔اُن کے پاس دوائیں خریدنے کے بھی پیسے نہیں۔ اُن کی مدد کیلئے رابعہ انعم نے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی۔ سیگمنٹ ”مکافات“ میں ”اولاد کی تربیت“ کو موضوع بنایا گیا جس میں دو ماؤں کو دکھایا گیا ۔ ایک وہ جو اپنے بچوں کو بھر پور وقت دیتی اُن کی تربیت کرتی اور دوسری وہ جو اپنی بچوں کو بالکل بھی وقت نہیں دیتی تھی ، صرف اپنے میک اَپ اور عیاشیوں میں لگی رہتی تھی۔چند برس بعد جب والدین بوڑھے ہو جاتے ہیں تو جو ماں اپنے بچے کو وقت دیتی بڑھاپے میں وہ بچے اُس کی بھر پور خدمت کرتے اور جو ماں اپنے بچوں کو وقت نہیں دیتی تھی، اس کے بچے عیاشیوں میں لگے رہتے اور آخری وقت میں اُسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ کچن سیگمنٹ میں شیف ناہید انصاری نے ”بن کباب“ بنا کر دکھائے۔ ”کھانا گھرانہ“ میں ساس بہو کے درمیان چکن پاستا اور چائنیز پاستا بنانے کا مقابلہ ہوا۔ فاتح ٹیم نے بائیک حاصل کی۔ ننھی روزہ دار ”نشا“ نے اپنا پہلا روزہ افطار کیا۔ کوئز شو ”رب زدنی علمائ“ میں لیاقت علی خان، علامہ اقبال اور محمد علی جناح کے درمیان مقابلہ ہوا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم ”محمد علی جناح“ نے فتح حاصل کی اور یہ ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ ”واہ واہ سبحان اللہ“ میں منتخب ہونے والے 10 بچوں میں سے پہلے پانچ بچوں کے درمیان حمدخوانی کا مقابلہ ہوا۔ دو منٹ کے اس مقابلے میں بہزاد حسین، عبداللہ شیخ، حسان، منعم اور حنین قاسمی نے حصہ لیا فصیح الدین سہروردی اور فرحان علی وارث نے بہ طور جج محمد منعم کو 8 پوائنٹس دے کر فاتح قرار دیا۔ اختتام میں مولانا کوکب نورانی نے دُعا کرائی۔ سحر نشریات میں حمد اور نعت کے علاوہ علماءکی گفتگو میں قیامت کی نشانیوں کا ذکر ہوا اور مولانا طارق شازلی نے عوام کو مشکلات سے باہر نکلنے کے لیے وظائف بیان کئے۔ الحاج عمران شیخ عطاری نے مقبول نعتیں پڑھیں۔ ذہانت کے مقابلے ”رب زدنی علمائ“ میں ٹیم ”بانو بیگم“ نے فتح حاصل کی۔ شیف سمیرا نے ”آلو انڈے“ بنائے۔ یادرہے کہ ”احساس رمضان “ نشریات میں ماں کے عالمی دن کو خصوصی اہمیت دی گئی۔ اتوار کو سانحہ نیوز ی لینڈ میں شہید ہونے والے باپ نعیم رشید اور انکے بیٹے طلحہ کے اہل خانہ شریک ہوئے اور سانحہ کے بارے میں تفصیلات بیان کیں تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ،نعیم رشید کے تین بھائی خورشید عالم،رضوان رشیداور ندیم رشید جو لاہور اور ایبٹ آباد سے آئے تھے، اُنہوں نے اپنے بھائی کی یادوں کو تازہ کیا ۔ نعیم رشید کی بیوہ عنبرین نعیم ”نیوزی لینڈ“ سے ویڈیو کال کے ذریعے شریک ہوئیں اور اپنے شوہر کی نیک اور اچھی باتیں شئیر کیں۔شہید نعیم کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے بیٹے کی فرماں برداری کا خصوصی ذکر کیا میزبان رابعہ انعم نے مہمانوں سے سوالات کئے۔ ماں کے عالمی دِن کے موقع پر ”احساس رمضان“ کی نشریات میں ایک گم شدہ بچے کو اُن کے والدین سے ملایا گیا۔

تازہ ترین