• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے مشکل پروگرام لیا گیا ہے، مفتاح

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اتنا مشکل پروگرام لے لیا گیا ہے کہ اسے مکمل کرنا ممکن نہیں نظر آتا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزاداہ کے ساتھ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جاتے ہوئے ایف اے ٹی ایف سے متعلق باتیں بھی مان لی گئی ہیں جبکہ یہ معاملات آئی ایم ایف کے دائرہ کار میں بھی نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

تازہ ترین