• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزام میں مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کرپشن انکوائری مکمل ہونے کے بعد امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت دیگر پانچ ٹھیکیداروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انکوائری میں این ایچ اے کے 11 اعلیٰ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ انکوائری میں امیر مقام اینڈ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے اور کمپنی سے 626 ملین روپے کی ریکوری کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

انکوائری کے مطابق پراجیکٹ امیر مقام اینڈ کمپنی کو 850 ملین میں ایک سال میں مکمل کرنا تھا پراجیکٹ 10 سال بعد بھی نامکمل رہا اور تخمینہ 2800 ملین سے تجاوز کر چکا ہے۔

تازہ ترین