آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پیکیج کی صورت میں پاکستان کو سیاسی طور پر کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی؟

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ کیا پاکستان اس پیکیج کے ساتھ بھارت کے پولیس مین آف دی ریجن بننے سے انکار کر سکے گا؟

انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ نے کابینہ اور پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر ٹی وی پر آ کرمعاہدے کا اعلان کر دیا، مصر کا ماڈل یہاں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی پی پی سینیٹر کا مزید کہنا ہے کہ مصر کا ماحول ہمیں نہ سیاسی اور نہ معاشی طور پر قبول ہے، مشیر خزانہ اور وزیر خارجہ ایوان میں آ کر اس کی وضاحت دیں۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں طالبان مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں پاکستان کو سیاسی طور پر کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی؟وزیر خارجہ کہہ چکے ہیں کہ بہت سی قوتیں ہیں جو سی پیک دیکھنا نہیں چاہتیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں