• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: مٹھائی کی دکان میں آگ لگ گئی

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مٹھائی کی دکان میں آگ لگ گئی، جس نے ساتھ والی دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کےعلاقے شاہین آباد میں واقع مٹھائی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے کچھ ہی دیرمیں ایک اور دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ مزید پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر ریسکیو حکام نے قریبی گھروں کو خالی کروا لیا تھا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گیا، جس نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ دکان میں موجود ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی، جس سے صرف عمارت کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین