• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف عظیم

کہتے ہیں کہ جب کوئی کام سرانجام دینے کیلئے ہمت،حوصلہ اور عزم جواں ہو تومنزل خودبخود قریب آجاتی ہے اورکامیابی انسان کے قدم چوم لیتی ہے اس بات کا عملی مظاہرہ کمشنر محمدعباس بلوچ نے ضلع حیدرآباد کی عوام کیلئے ایک تین روزہ میلہ سجاکر کیا جہاں نہ صرف برقی قمقموں میں اہلیان حیدرآباد کی ایک بڑی تعداد سافٹ بال کے ہونے والے میچز سے لطف اندوز ہوتی رہی وہیں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے باعث ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں نے بلا خوف و خطر اپنے کھیل سے سب کو محظوظ کیا اس ایونٹ کو بلاشبہ حیدرآباد کی تاریخ کے ایک کامیاب اور یادگار فیسٹیول کے طور پریاد رکھا جائے گا یہ احوال ہے گذشتہ ہفتے حیدرآبادکلب میں کھیلی گئی چھٹی انٹرڈویژنل ویمنز سافٹ بال چیمپئین شپ کا جہاں کراچی نے سافٹ بال میں اپنی روایتی حریف حیدرآبادکی ٹیم کو شکست دیکر فتح کاتاج اپنے سرسجا لیا سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ، سندھ اسپورٹس بورڈ اور ڈویژنل ایڈمنسٹریشن حیدرآباد کے تعاون سے تین روز تک جاری رہنے والی چیمپئین شپ میں میزبان حیدرآباد سمیت کراچی، شہید بینظیرآباد،سکھر،میرپورخاص اور لاڑکانہ کی ٹیموں نے شرکت کی ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو کٹس اور کھیل کا مکمل سامان سندھ اسپورٹس بورڈ کیجانب سے فراہم کیا گیا جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلزکیلئے طعام وقیام اورٹرانسپورٹ کے بھی بہترین انتظامات نظر آئے اندرون سندھ پڑنے والی شدید گرمی کے باعث میچز فلڈ لائٹس میں منعقد کرائے گئے چیمپئن شپ کا افتتاح انڈس ویلی ٹورازم کے چیف ایگزیکٹیوعابدمحمودشیخ نے سافٹ بال کوہٹ لگا کرکیا اس موقع پر عابدمحمودشیخ کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگوں کی زمین ہے یہاں کی خواتین دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی خداد صلاحیتوں سے مالامال ہیں ماضی میں بھی ہماری خواتین کھلاڑیوں نے قومی اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کاپرچم سربلند کیا ہے یہ ایک خوش آئندا مرہے کہ ہمارے صوبے کی خواتین کھلاڑیوںمیں سافٹ بال کے کھیل میں بے حددلچسپی پائی جاتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس چیمپئین شپ میں شریک کئی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کی قومی سافٹ بال ٹیم کا حصہ بن سکتی ہیں چیمپئین کے فائنل میںکراچی سافٹ بال ٹیم نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے کے بعد حیدرآباد کو15رنز کے مقابلے میں 16 رنز سے شکست دیکرٹائٹل اپنے نام کرلیا تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد محمدعباس بلوچ تھے، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن نے جس مثالی انداز میں یہ چیمپئین شپ آرگنائز کی ہے اس پر میں ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ذیشان مرچنٹ، محمد ناصر، مراد حسین، پرویز شیخ اور چیمپئین شپ کے روح رواں فراز اعجاز اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، مہمان خصوصی محمدعباس بلوچ نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف،ڈاکٹر نادیہ عابد،عابدمحمودشیخ ، ذیشان مرچنٹ اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمدناصر کے ہمراہ فاتح کراچی کی ٹیم کی کپتان مرسلین ڈینیئل اور ہیڈ کوچ فراز اعجاز کو وننگ ٹرافی،میڈلزاور سرٹیفکیٹس جبکہ حیدرآباد کی ٹیم کی کپتان عروج کنول کو رنرزاپ اور شہید بینظیرآباد کی کپتان فضاشاہد کو تیسری پوزیشن کی ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین