• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ: وین میں سلنڈر پھٹ گیا، 5 مسافر جاں بحق

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ کندھ کوٹ میں پیش آیا جہاں وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وین میں آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر وین میں موجود مسافروں میں سے 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم برن وارڈ نہ ہونے کے باعث انہیں رحیم یارخان منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین