• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: نشے کے عادی افراد لڑ پڑے، 2 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے شہر کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں نشے کے عادی افراد آپس میں ہی لڑ پڑے، لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کےمطابق تحصیل لاچی کے علاقے اسپتال کالونی میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

قتل کےالزام میں گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتولین نشے کے عادی ہیں، جن کےدرمیان منشیات پر تنازع ہوا تھا۔

تازہ ترین