• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: محمّد امین بلوچ

صفحات: 376،قیمت: 1000 روپے

ناشر: عباسی کتب خانہ، اولڈ ٹاؤن، جونا مارکیٹ، کراچی

محمّد امین بلوچ اب اس دُنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے زیرِ نظر کتاب اپنی زندگی میں مکمل کروائی، لیکن جس دِن کتاب کی اشاعت کا کام ختم ہوا، اِسی روز عارضی دُنیا سے کوچ کرگئے۔بعد ازاں، محمّد رفیق بلوچ نے اپنے بڑے بھائی کی خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ مرحوم بلوچستان کی ساحلی پٹّی پر واقع اورماڑہ سے تعلق رکھنے والے ایسے انسان تھے، جو اپنی طویل محنت اور ریاضت سے سول سروس کا امتحان دے کر کام یاب ہوئے اور اعلیٰ منصب تک پہنچے۔ یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ رقبے کے لحاظ سے مُلک کا سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل اور معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے،تاہم بدقسمتی سے تعلیمی ادارے کم ہونے کے باعث ذہین بلوچی نوجوان پورے طور پر اُبھر کر سامنے نہیں آپاتے ہیں،البتہ جو اپنی محنت اور لگن کے سہارے آگے آتے ہیں، وہ امین بلوچ کی شکل میں مُلک و قوم کی خدمت کرتے ہیں۔ ’’یادیں اور حقائق‘‘ایک ایسے ہی مخلص،محنتی اور ذہین بلوچی انسان کی زندگی کے شب و روز پر مبنی رُوداد ہے، جسے پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اگر انسان مستقل مزاجی اور عزم کے ساتھ سفرِحیات طے کرے، تو کام یابیاں اُس کے قدم چومتی ہیں۔ کتاب اچھی ہے، تاہم قیمت کچھ زیادہ ہے۔

تازہ ترین