• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیم، کیٹ اور بچے ’آرچی‘ سے ملنے کیلئے بے تاب

برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے یہاں گزشتہ ہفتے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام ’آرچی ہیریسن ماؤنٹ بیٹن ونڈسر‘ رکھا گیا ہے۔


برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے یہاں بچے کی پیدائش کو تقریباً ایک ہفتہ گزرگیا ہے لیکن اب تک لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے اور ہیری کے بھائی شہزادہ ولیم، اُن کی اہلیہ کیٹ اور بچوں نے ’آرچی‘ کی ایک جھلک بھی نہیں دیکھی ہے۔

شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم، کیٹ اور اُن کے بچے جارج، شارلٹ اور لوئس اپنے نئے کزن آرچی سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں اور روزانہ کیٹ اور ولیم سے پوچھتے ہیں کہ ہم اپنے ننھے کزن سے ملنے کب جائیں گے؟

ذرائع نے مزید بتایا کہ شہزادہ ولیم اور ہیری کی اسپیشل ملاقات آج یعنی منگل کے روز ہوگی جہاں وہ آرچی کو پہلی مرتبہ دیکھیں گے۔


واضح رہے کہ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم، ہیری اور ان کی شریک حیات کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے جس کی وجہ سے شہزادہ ہیری اور میگھن نے کنگسٹن پیلس کو چھوڑ کر ونڈسر پیلس منتقل ہونے کا فیصلہ کیاجبکہ ان کے قریبی دوست نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے الگ ہونے کی وجہ دونوں جوڑوں (بھائیوں) کے درمیان پیدا ہونے والی دڑار ہے۔

شہزادہ ہیری کے ونڈسر پیلس منتقل ہونے کےکئی ماہ بعد ولیم اور کیٹ اُن سے پہلی مرتبہ ایسٹر کے موقع پر ملنے گئے تھے، جس کے بعد آج دوسری مرتبہ یہ جوڑا ونڈسر پیلس ہیری، میگھن اور اُن کے بیٹے آرچی سے ملنے جائے گا۔

تازہ ترین