• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے 2 دھماکوں میں ایک جیسا بارودی مواد استعمال ہوا

لاہور میں داتا دربار اورمال روڈ پر ہونے والے دھماکوں میں ایک جیسا بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں دھماکوں میں ایک جیسی خود کش جیکٹ استعمال ہوئی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے داتا دربار دھماکے کے حوالے سے درجنوں مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی۔

تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ جیوفینسنگ کے دوران مشکوک کالز بھی شارٹ لسٹ کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 8 مئی کی صبح لاہورمیں داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے میں ایلیٹ فورس کی موبائل کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا۔

اس دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر دھماکے کے 5 مبینہ سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا ہے۔

تازہ ترین