• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ریاست الاسکا میں 2طیارے دوران پرواز ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔

حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ اب تک ایک شخص لاپتہ ہے ۔

امریکی ریاست الاسکا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔

امریکی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ فضا میں دوران پرواز طیارے حادثے کا شکار ہوئے، تصادم کے باعث ایک شخص لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

ایک طیارے میں 11 جبکہ دوسرے طیارے میں 5 افراد سوار تھے، حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین