• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دیدی

فاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظور دے دی ہے، یہ منظوری وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے والوں پر 5 فیصد،30ستمبر تک 10 فیصد اور 31 دسمبر تک اثاثے ظاہر کرنے والوں پر 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تجاویز ہیں۔

غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے والوں کو پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کی سفارش کی گئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آج ہی ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کے تحت پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد اور بیرون ملک رہائش پذیر افراد 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں۔

ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی، اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی۔

تازہ ترین