• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: پیپلزپارٹی کی جانب سے محفل نعت و افطار کا اہتمام


فرانس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر عبا س تارڑ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محفل نعت و افطار ڈنر کااہتمام کیا گیا۔

فرانس کی معروف سیاسی سماجی شخصیت چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ، رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی ناصر عبا س تارڑ امیدوار صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پیرس کے نواحی علاقہ لاکونیو میں ادسرہ منہاج القران میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محفل نعت و افطار ڈنر کااہتمام کیا گیا۔

جس میں صدر ادارہ منہاج القرآن پیرس چوہدری محمد اعظم، صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق آف ڈھل بنگش، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یورپ و چیئرمین جموں و کشمیر فورم فرانس نعیم چوہدری، علامہ حسن میر قادری، علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، ن لیگی راہنما چوہدری شہباز علی کسانہ گجر آف کوٹلہ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم کے پرویز چوہدری، غلام شبیر، اظہر حسین، منور شہزاد تارڑ، چیئرمین عصمت اللہ تارڑ، اسلم گوندل، ساجد محمود گوندل کرمکارضوان عرف لاڈلہ، محمد بلال مرڑ، طارق عزیز گجر،سیماب تارڑ، خرم ایم تارڑ، ڈاکٹر گلزار احمد، محمد اعظم گوندل اور صحافیوں سمیت دیگر اوور سیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔

محفل نعت ﷺ اور افطار ڈنر کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری محمد صدیق نے کیا جبکہ معروف ثنا خوانوں مصطفےٰ ﷺ زاہد محمود چشتی، معظم آحمد اور دیگر نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

پیرس کی سرزمین ذکر مصطفےٰ ﷺ سے معطر ہوگئی۔ مقامی مسجد کے خطیب قاری نورالامین نے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا ءکا کہنا تھا ناصر عباس تارڑ کی علاقے خصوصی طور غریب نادار لوگوں کی خدمات کابل تعریف ہیں انہوں عوامی خدمت کےلئے اپنے آپ کو وقف کررکھا یہی وجہ ہے عوام ان سے بے پناہ محبت اور شفقت کرتے ہیں یہ منہ بولتا ثبوت آج کا شاندار اجتماع ہے۔

اختام پر میزبان ناصر عباس تارڑ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ مبارک کے صدقے اللہ پاک ہم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرماتا ہے ہمیں چاہیے کہ آپس میں اتحاد اور بھائی چارہ کو فروغ دیںا ہی دین کی اساس ہے ۔اللہ پاک سے یہ دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک پاکستان کی سلامتی فرمائے اور بالخصوص اسے ہر قسم کی اندرونی و بیرونی آفات و بلیات سے محفوظ فرمائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مقدس میں نہ صرف ہمیں روزے رکھنے کا حکم ہے بلکہ اس بات کا بھی حکم ہے کہ اپنے مستحق اور ضرورت مند بھائی کی مدد بھی کریں فلاح انسانیت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تازہ ترین