• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امریکا ایران کے مسئلے پر کسی کمیپ میں نہیں جائیگا، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے مسئلے پر کسی کیمپ میں نہیں جائے گا، پاکستان کو واضح پالیسی بنانا پڑے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گیس پائپ لائن پر ایران سے رابطے میں ہیں، حکومت معاہدہ پورا کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سےکوئی ویزا پاپندیاں نہیں لگائی گئیں، وزارت داخلہ کے تین افسران پرکچھ وجوہات کی بنا پر وزٹ ویزا کی پابندی لگائی گئی ہے، امریکا چاہتا ہےڈی پورٹ کیے گئے 70 پاکستانیوں کو پاکستان قبول کرے جبکہ ہم نے انہیں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کا کہا ہے۔

تازہ ترین