• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:خادم رضوی اور پیر افضل قادری کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی ۔

عدالت نے پیر افضل قادری کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائی کورٹ کے بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر 10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

یاد رہے کہ انھیں آسیہ بی بی کی توہین مذہب کے مقدمے میں رہائی کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین