• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کی سیکیورٹی کارکنوں نے سنبھال لی

جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں اور رہنمائوں نے اپنے قائد مولانا فضل الرحمٰن کی سیکیورٹی کے لئے ہتھیار اٹھالئے۔

جے یو آئی ف کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

جے یو آئی کارکنوں اور رہنمائوں نے اپنے قائد مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا اور ہتھیار اٹھالئے ہیں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج عمرے کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

تازہ ترین