• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا بجٹ سازی سلمان شاہ کو سونپنے کا فیصلہ

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نیا معاشی کھلاڑی میدان میں اتارنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔

نئے معاشی کھلاڑی کو جگہ دینے کے لیے وزیر اعلی عثمان بزدار کے مشیر اکرم چوہدری مستعفی ہو گئے۔

اکرم چوہدری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین بنانے کی سمری وزیراعلی کو بھجوا دی گئی۔

پنجاب حکومت نے بجٹ سازی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں انہیں وزیر اعلیٰ کا مشیر خزانہ بنایا جارہا ہے، اس مقصد کے لیے وزیراعلی کے مشیر اکرم چوہدری سے قلم دان واپس لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اکرم چوہدری نے اپنا استعفا وزیر اعلیٰ کو بھجوا دیا ہے، وزیراعلی پنجاب کے مشیروں کی تعداد 5 ہے اور وہ ایک وقت میں اتنے ہی مشیر رکھ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات تھیں، پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی اہداف حاصل نہیں کر پائی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سلمان شاہ کو مشیر اکنامک افیئرز فنانس اینڈ پلاننگ ڈویژن بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین