• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرا ون ڈے 6وکٹ سے ہرادیا

برسٹل میں تیسراون ڈے میچ پاکستان کی شکست کی صورت میں ختم ہوگیا۔

امام الحق کے 151رنزبھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔  انگلش ٹیم نے پاکستان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 359 رنز کا ہدف اوپنر جونی بریسٹو کے 128رنز اور جیسن روئے کے 76 رنز کی بدولت 44.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس طرح انگلش ٹیم کو5میچوں کی سیریزمیں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم نے مقررہ اوورزمیں 9وکٹ پر358رنزبنائے۔

دوسرے ون ڈے میں سنچری بنانے والے فخرزمان آج صرف 2 رنز جبکہ بابراعظم 15رنز ہی اسکورکرسکے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد امام الحق اور حارث سہیل نے ٹیم کا اسکور 95تک پہنچایا۔حارث سہیل 41 رنز بناکررن آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفرازاحمدنے27رنزکی اننگزکھیلی۔ آصف علی 52، عماد وسیم22،فہیم اشرف13،حسن علی18اور شاہین شاہ آفریدی نے 7رنزبنائے۔ انگلش بالرکرس ووکس نے4وکٹیں لیں۔

ہدف کاتعاقب انگلینڈ کے بیٹسمینوں نے جارحانہ اندازمیں کیا۔میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 159رنزپرگری۔جیسن روئے76رنزبنا کر آوٹ ہوئے۔انگلش ٹیم کے دوسرے اوپنرجونی بریسٹو نے128رنزبنائے۔جوروٹ 43 اوربین اسٹوکس نے37 رنز بنائے۔

انگلش بیٹسمین معین علی 46 اورمورگن 17رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ نے 359رنزکاہدف 44.5اوورمیں حاصل کیا۔پاکستان کے جنید خان،عماد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے 17 اورپانچواں ون ڈے میچ 19 مئی کوکھیلاجائےگا۔

تازہ ترین