• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام

رمضان ا لمبارک میں کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ اشیائےخورونوش کے سرکاری نرخ نامےپرعملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ شہری مہنگے داموں گوشت،دودھ اور دیگر اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔

ماہ مقدس میں جہاں دنیا بھر میں خورونوش کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی جاتی ہے وہیں بلوچستان میں ان اشیاء کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگتی ہیں۔

کوئٹہ میں سرکاری نرخ نامے کے بر عکس مٹن 780کی بجائے 900روپے فی کلو اور بیف 480روپے کی بجائے550 روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے،اس کے علاوہ دودھ کی سرکاری قیمت 95کی بجائے 110روپےفی لیٹر اور دہی سرکاری قیمت 100روپے کی بجائے120روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

خریداروں کا الزام ہے کہ اس چور بازاری میں انتظامیہ برابر کی شریک ہے، کوئی بھی جو نرخ حکومت نے دیے ہیں اس ریٹ پر کوئی نہیں دے رہا، اب ہم مجبور ہیں ہم نے لینا ہے ہم نے اپنے بچوں کو پیٹ بھرنا ہے۔

ضلعی ا نتظامیہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کرتی ہے کہ کوئٹہ شہر میں منافع خور دکانداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران منافع خوری پر70 دکانداروں کاچالان کرکے 7لاکھ 80روپے ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین