• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کس چور ڈاکو کیلئے ایمنسٹی اسکیم لائے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)پاکستان پیپلز پارٹی نے ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کردیا،سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کابینہ کی جانب سے ایمنسٹی کی منظوری کا معاملہ تشویشناک ہے، عمران خان وہی سب کر رہے ہیں جس پر وہ ماضی میں تنقید کیا کرتے تھے، کہا جاتا تھا ایمنسٹی اسکیم چوروں اور ڈاکوئوں کے لئے ہے، بتایا جائے اب ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ کس کو ہوگا،این ایف سی آئی ایم ایف سےکیسےڈسکس کیا گیا؟جبکہ خورشیدشاہ کاکہناہے کہ عمران خان بتائیں اب کون سے چور اور ڈاکووں کیلئے اسکیم لا رہے ہیں؟آئی ایم ایف معاہدےکااعلان پارلیمنٹ میں ہونا چاہئےتھا۔اپنےبیان میں شیری رحمان نے کہاکہ آئی ایم ایف معاہدے میں این ایف سی کا ذکر انتہائی تشویشناک ہے، این ایف سے ایک آئینی معاملہ ہے، این ایف سی میں ردو بدل کا معاملہ آئی ایم ایف سے کیسے ڈسکس کیا گیا؟ایمنسٹی اسکیم سے متعلق صرف اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے، نیت صاف ہے تو صرف اتحادی جماعتوں کو ہی کیوں اعتماد میں لیا جا رہا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ سے دور کیوں بھاگ رہی ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ سے کیوں منہ چھپا رہے ہیں، عمران خان اپنے ہی دعوں کے برعکس اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومتی اقدام منافقت کی بدترین مثال ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں اب کون سے چور اور ڈاکوکیلئےاسکیم لا رہے ہیں، وزیراعظم ایوان میں آئے اور خاموشی سے چلے گئے، اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کی، عمران خان کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بات کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50فیصد اضافہ کیا جائے، ملازمین کی تنخواہوں میں 2012کے بعد سے مناسب اضافہ نہیں ہوا، ملازمین کی تنخواہ 50 فیصد بڑھانی چاہئے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھی تو وہ بچے بھی نہیں پڑھا سکیں گے،مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25ہزار ہونی چاہئے۔

تازہ ترین